پاکستان؛ عید مباہلہ کے موقع پر جشن اور اور کنوینشن کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ عید مباہلہ کے موقع پر جشن اور اور کنوینشن کا اہتمام

9:09 - October 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1460853
بین الاقوامی گروپ: پیروان اہل بیت جشن مباہلہ کے موقع پر نظام ولایت کنوینشن میں رہبر انقلاب سے تجدید بیعت کریں گے

ایکنا نیوز- پاکستان کے علاقے بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں یوم مباہلہ پرجشن کے علاوہ نظام ولایت کے سلسلے کا چوالیسواں کنویشن بھی منعقد کیا جائے گا
پیروان ولایت کنوینشن کا اہتمام اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے جسمیں ملک بھر سے اصغریہ طلباء تنظیم کے ممبران کے علاوہ علماء کرام بھی شرکت کریں گے
جشن مباہلہ اور نظام ولایت کنویشن بروزاتوار ۱۹ اکتوبر کو ثقافتی مرکز ضلع بھٹ شاہ میں منعقد کیا جارہا ہے جسکی صدارت علامہ حیدرعلی جوادی  فرمائیں گے۔ عاشقان اہل بیت سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha