دبئی میں دسویں بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کا اہتمام

IQNA

دبئی میں دسویں بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کا اہتمام

9:14 - August 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1444317
بین الاقوامی گروپ: دسویں بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس اٹھا ئیس اکتوبر کو امارات کے سیمینار مرکز «جمیرا» میں منعقد ہوگی

ایکنا نیوز – عرب امارات کے روزنامہ «البیان» کے مطابق مذکورہ کانفرنس «جدید مشارکتی سرمایہ براے امید بخش اقتصاد» کے عنوان سے اٹھائیس سے تیس اکتوبرتک منعقد ہوگی
پیش گویی کی جارہی ہے کہ اس کانفرنس میں ۲۵۰۰ اقتصادی ماہرین ایک سو چالیس ممالک سے شرکت کریں گے اوراسلامی اقتصادی امور میں دبئی کی ترقی اس کانفرنس کا مقصد ہے
اس کانفرنس میں اسلامی اقتصادی شعبوں میں  گذشتہ دس سالوں  میں ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشرفت کے نئے راستوں اور زرائع پر غور کیا جائے گا
اس کانفرنس میں «ٹیکنالوجی اور اقتصادی تخلیقات » کے عنوان سے ایک نمایشگاہ اور حلال اقتصاد کے موضوع پر اجلاس کے علاوہ تربیتی ورکشاپ اور خصوصی اقتصادی نشستیں بھی پروگرام کا حصہ ہیں
پہلی اقتصادی کانفرنس اکتوبر2003 میں ملایشیاء کے شہر  «پوتراجایا» میں منعقد ہوئی تھی
دوسری کانفرنس «کوالالمپور»میں سال 2004 کو منعقد کی گئی تھی۔

سال 2006 کو پاکستان کے شہر «اسلام آباد» میں ، کویت 2008، جکارتہ 2009، کوالالمپور 2010، قزاقستان کے شهر «آستانه»  میں سال 2011، ملایشیاء کےشهر «جوهر بهرو» میں  سال 2012 اور لندن میں  سال 2013 کو بالترتیب دیگر کانفرنسز منعقد ہوچکی ہیں۔

1443840

 

نظرات بینندگان
captcha