انصارالله کا سعودی عرب میں سب سے بڑا ڈرون آپریشن

IQNA

انصارالله کا سعودی عرب میں سب سے بڑا ڈرون آپریشن

8:57 - August 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506513
بین الاقوامی گروپ- انصاراللہ کے ڈرون حملے میں آرامکو کے تیل تنصیبات «الشیبه» کو نشانہ بنایا گیا۔

ایکنا نیوز «اسپوٹنیک عربی» کے مطابق مسلح فورس کے ترجمان«یحیی سریع» کا کہنا تھا کہ انصاراللہ نے دس ڈرون حملوں سے سعودی عرب کے اندر آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

 

انکا کہنا تھا: ڈرون حملہ مشرقی سعودی عرب میں اہم ترین آئل ریفاینری کو نشانہ بنایا گیا ہے جو معروف آرامکو کمپنی کا حصہ ہے۔

 

سریع کے مطابق الشیبه کا علاقہ تیل کا سب سے بڑا اسٹریٹجیک تنصیبات میں شمار ہوتا ہے جہاں ایک ارب بیرل تیل کی گنجایش موجود ہے۔

 

انہوں نے وارننگ دی کہ سعودی حملوں کو نہ روکا گیا تو اس سے بڑھے حملے کیے جائیں گے۔

 

یمنی فورس اور انصاراللہ کے ڈرون حملوں نے جنگ کا نقشہ بدل دیا ہے اور سعودی کو دفاع پوزیشن پر مجبور کردیا ہے۔

 

سعودی عرب کے ایک ہزار کیلو میٹر اندر تک جا کر حملوں نے سعودی عرب کو دیگر ممالک سے مدد لینے پر مجبور کردیا ہے اور سعودی کی جانب سے ایک بار پھر عرب سربراہان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

 

بریگیڈیر «یحیی سریع» کے مطابق اس سے پہلے اہم مقامات کو بلیسٹیک میزائیلوں سے نشانہ بنایا جاچکا ہے ، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ عوام اور بیرونی ممالک کی کمپنیاں اہم سعودی مقامات سے دور رہیں۔

 

الدمام جو ۱۵۰۰ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے حملوں میں نشانہ بن چکا ہے اور تمام تر امریکی ہتھیار جو سعودی نے خریدا ہے ان حملوں کو روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے۔

 

«ابها» ، «ملک خالد» اور  «نجران» ائیرپورٹ متعدد بار ڈرون حملوں میں نشانہ بن چکے ہیں۔/

3835539

نظرات بینندگان
captcha