لندن؛ گرمیوں میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

IQNA

لندن؛ گرمیوں میں قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

8:53 - August 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506512
بین الاقوامی گروپ- نوجوانوں کے لیے گرمیوں میں قرآنی کورس آستانہ عباسی عراق کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ «کفیل» کے مطابق لندن میں آستانہ عباسی کے قرآنی نمایندے  «ضیاء الزبیدی» کا اس کورس کے بارے میں کہنا تھا: لندن قرآنی کورس مرکز کے پروگراموں کا حصہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: آستانہ عباسی کے لندن میں مرکز کے پروگراموں میں گرمیوں کے موسم میں قرآنی پروگرام اہم سلسلہ ہے جسمیں نو سے پندرہ سال کے بچے شریک ہوتے ہیں جہاں انکو حسن قرآت اور احکام و عقاید سکھائے جاتے ہیں۔

 

الزبیدی کا کہنا تھا: کورس کی اختتامی تقریب عید قربان اور عید غدیر کے ایام کی مناسبت سے آیت للہ خوئی مرکز کے تعاون سے منعقد کی گیی جسمیں آیت اللہ خوئی کے فرزند اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

آستانہ عباسی کے نمایندے کا کہنا تھا: اختتامی تقریب میں نوجوانوں کی تلاوت، تواشیح کے علاوہ عربی اور انگریزی میں خطابات شامل تھے۔

 

انکا کہنا تھا: اختتامی تقریب میں بچوں کو توصیفی اسناد اور دیگر انعامات سے نوازے گیے۔/

.
 
 

3835394

نظرات بینندگان
captcha