سیدحسن نصرالله کا ظریف کی پابندی پر رد عمل

IQNA

سیدحسن نصرالله کا ظریف کی پابندی پر رد عمل

8:14 - August 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506504
بین الاقوامی گروپ- حزب اللہ رہنما نے جواد ظریف کی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظریف بین الاقوامی فورم پر مظلوم اور حق کی آواز ہے۔

ایکنا نیوز-  المنار نیوز چینل کے مطابق سید حسن نصرالله نے خصوصی پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کے نام خط میں لکھا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ یکجہتی کا اظھار کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: ہم نے جان بوجھ کر اس پیغام کو دیر سے بھیجا تاکہ تینتیس روزہ جنگ کی سالگرہ پر آپکو یہ خط ارسال کریں اور ہماری جنگ ایران کے مدد سے کامیاب ہوئی۔

حزب‌الله لبنان رہنما کا کہنا تھا: آپ (جناب ظریف) تمام بین الاقوامی فورم پر حقیقت کے ترجمان ہے۔

انکا کہنا تھا: وہ چاہتے تھے آپ کو مشکل میں ڈال دیں مگر آپ مضبوط اور مستحکم تر ہوگیے ہیں  اور خدا کے فضل سے حق کا بلاک باقی رہے گا۔

سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا: جان بولٹن جو نظام اسلامی کی نابودی کی بات کرتا ہے انہوں نے زندگی میں کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھا ہے، یہ لوگ ایک چھوٹی تحریک سے شکست کھا گیے ہیں کیسے ایک مقتدر ملک سے مقابلے کی بات کرتے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ظریف کو پابندی والے افراد کی فہرست میں قرار دیا گیا ہے۔/

3835046

نظرات بینندگان
captcha