سری لنکا؛ حج بارے رھبر معظم کے پیغامات شائع

IQNA

سری لنکا؛ حج بارے رھبر معظم کے پیغامات شائع

7:48 - August 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506464
بین الاقوامی گروپ- رھبر معظم کے پیغامات کو «حج ابراهیمی» کے عنوان سے مقالے میں شائع کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «حج ابراهیمی» کے عنوان مقالہ انگریزی وبلاگ " پیام حکمت" میں شایع کردیا گیا ہے۔

 

مقالہ نویس نے لکھا ہے: زی الحجہ کے آغاز سے تمام حجاج سرزمین وحی میں جمع ہوجاتے ہیں اور یہ عظیم اجتماع امت کی وحدت کا خوبصورت نمونہ ہے جسیں تمام نسل و زبان کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

 

مقالہ لکھتا ہے: اس مناسک کا اہم ترین حصہ «لبیک کہنا » اور غیر خدا سے اظھار بیزاری ہے ، بالکل اسی طرح جسطرح

حضرت ابراهیم(ع) نے کیا تھا اور عمل میں یہ کام دیکھایا۔ حج میں چند خصوصیات اہم ہیں جیسے ایمان، صبرو استقامت اور فداکاری ۔

 

مقالہ مزید لکھتا ہے: حجاج اس موقع سے زیادہ فایدہ اٹھانے کی کوشش کریں، حجاج کے میزبانوں کو بھی شرائط فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حج سے پوری سے فائدہ اٹھایا جاسکے اور صرف ظاہری رسومات کی نمائش نہ ہو۔/

3832467

 

نظرات بینندگان
captcha