کویت؛ قومی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

کویت؛ قومی قرآنی مقابلوں کا آغاز

15:26 - January 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3505662
بی الاقوامی گروپ- وزارت اوقاف کے تعاون سے بائیسویں قومی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «alwasat.com؛ کے مطابق طلبا اور طالبات کے درمیان قومی قرآنی مقابلے «احسن الحدیث» کے عنوان سے ملک بھر میں شروع ہوچکے ہیں۔

 

مذکورہ مقابلوں میں حفظ، تلاوت اور تجوید کے مختلف کیٹگریز شامل ہیں اور فاینل مرحلہ دس فروری کو شروع ہونگے جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔

 

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج منصور صقعبی کا پریس کانفرنس سے کہنا تھا: وزارت اوقاف کے تعاون سے ان مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور حفاظ کرام کی تعداد میں اضافے کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

کمیٹی کے رکن حمد سنان کا کہنا تھا: مذکورہ مقابلوں میں ادارہ اوقاف کے علاوہ مختلف وقف کے دیگر اداروں کی کاوشیں بھی شامل ہیں جنہوں نے «احسن الحدیث» مقابلوں میں تعاون کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: گذشتہ سالوں کی کاوشوں کے بعد اب ان مقابلوں میں بوڑھے افراد، بصارت سے محروم قرآء اور دیگر اسپشل بیماروں میں مبتلا امیدوار بھی شریک ہوتے ہیں۔

 

حمد سنان کا مزید کہنا تھا: کویتی طلبا کی حوصلہ افزایی کے لیے یہ مقابلے لندن اور آیرلینڈ میں بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور کویت کے ادارہ اوقاف تمام تر سہولیات کے لیے بھرپور تعاون کرتا ہے۔/

3784155

نظرات بینندگان
captcha