فلپاینی کارڈینل : عیسائی مسلمانوں کی خودمختاری کے حامی

IQNA

فلپاینی کارڈینل : عیسائی مسلمانوں کی خودمختاری کے حامی

8:31 - January 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3505651
بین الاقوامی گروپ ـ مینڈانایو کے کارڈینل «اورلاندو گووه ڈو» نے عیسائیوں سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی خودمختاری کی حمایت کریں۔

ایکنا نیوز- فلپاین میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق کارڈینل «اورلاندو گووه ڈو» نے عیسائیوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں مسلمانوں کے لیے خودمختاری کے حوالے سے کسی پریشانی کی ضرورت نہیں۔

 

انہوں نے جنوبی فلپاین میں خودمختاری کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اس علاقے میں خود مختاری در اصل مینڈانائو میں عدم توجہ کا شاخسانہ ہے۔

 

فلپاینی مسیحی رہنما کا کہنا تھا: افسوس کی بات ہے کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ مینڈانائو میں «مورو» خودمختاری کے مخالف ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مسلمانوں کے تسلط سے خوفزدہ لوگ بدگمانی کا شکار ہیں حالانکہ کسی پریشانی کی بات نہیں بلکہ اس علاقے کی خودمختاری سے یہاں کی پہچان، تشخص اور حقوق مشخص ہوں گے اور امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔

 

روحانی پیشوا کا کہنا تھا: اسلامی تحریک مورو ( آم – آی _ ال _اف) نے مسیحی نمایندوں سے مذاکرات میں تسلیم کیا ہے کہ مسیحی نشین علاقوں میں دیگر افراد کو آباد کرنے سے گریز کیا جائے گا۔

 

کارڈینل گووه ڈو جو ایک ریٹایرڈ مسیحی رہنما ہے انہوں نے مسلمانوں کی خودمختاری کی حمایت کرنے اور مسیحیوں سے انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ فلپاین کے جنوبی علاقے میں مسلمانوں کی خودمختاری کے حوالے سے ریفرنڈم شروع ہوچکا ہے اور صدر کی جانب سے ان علاقوں میں گذشتہ روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔/

3783162

نظرات بینندگان
captcha